اسلام میں وقف کی افادیت اور وقف ترمیمی بل 2024
حضرت مولانا امانت علی قاسمی استاذ دارالعلوم وقف دیوبند وقف ایک عبادت ہے جس کا مقصد اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنا اور خلق خدا سے محبت کا اظہار کرنا ہے ،جب کو ئی شخص زمین وقف کرتاہے تو واقف کی ملکیت ختم ہوجاتی ہے اور اس زمین پر اللہ تعالی کی ملکیت قائم ہوجاتی ہے ؛اسی وجہ سے حضرات فقہاء کرام لکھتے ہیں کہ وقف کے مکمل ہوجانے کے بعد وقف کرنے والے کی ملکیت اس زمین سے ختم ہوجاتی ہے ،اب اس زمین پر واقف کا بھی اختیار نہیں ہوتاہے اس زمین پر وراثت قائم نہیں ہوتی ، اس ز مین کو واقف نہ عاریت پر دے سکتاہے نہ رہن پر دے سکتاہے،واقف کے انتقال کرجانے کے بعد واقف کے ورثہ کا اس زمین پر کوئی اختیار نہیں ہوتاہے ۔اسی طرح وقف کرنے کی کچھ شرطیں بھی ہیں اس میں ایک شرط یہ ہے کہ واقف اس چیز کا مالک ہو، واقف نے اپنے اختیار اور رضا مندی سے وقف کیا ہو، وہ شئی مملوکہ ہو،واقف نے اس کو اپنی ملکیت سے علاحدہ کردیا ہو۔اگر وقف کی گئی چیز زمین ہے تو اس کے ساتھ کسی کا کوئی حق متعلق نہ ہو۔ وقف کے فوائد وقف کے مختلف فائدے ہیں :وقف کا ایک فائدہ تو اللہ تعالی کی رضاو خوشنودی ہے،واقف کو اس وقف کی وجہ سے ہمیشہ ثواب م...