مسیح علیہ السلام اور مقام عبدیت و نبوت
حضرت عیسی مسیح ابن مریم علیہ السلام اللہ کے بندے اور قدرت اللہ کے تحت بن باپ پیدا ہونے والے سلسلہ انبیاء بنی اسرائیل کے جیل القدر پیغمبر اور صاحب کتاب و شریعت رسول ہیں اللہ پاک نے آپکو متعدد خصوصیات وامتیازات سے بھی نوازا اور زمانہ کے متقاضی معجزات کو بھی آپ کی نبوت کی دلیل اور حقانیت کی نشانی بنایانیز یہودیوں کی مکروہ سازش سے بچاؤ میں زندہ جسم کے ساتھ آسمان پر اٹھا لیا اس وقت آپ کی عمر مبارک 33سال تھی قرب قیامت میں آپ نازل ہوں گے شریعت محمدی کے مطابق فیصلے کریں گے اور دجال و خنزیر کو قتل کریں گے صلیب کو توڑ دیں گے( نزول کے وقت مسیح کی حیثیت مستقل نئے نبی کی نہیں ہوگی) بلا آخر اپنی ما بقیہ زندگی پوری فرما کر وفات پائیں گےاور جوار رسول اللہ میں دفن ہوں گے مسیح ابن مریم تمام معجزات کے با وجودانسان ہی ہیں ان میں وصف امتیاز صرف نبوت و رسالت ہے نہ آپ خود معبود ہیں اور نہ تین معبود میں سے تیسرے کیونکہ اگر معبود ہوتے تو آپ موت وحیات اور دیگر عوارضات انسانی سے پاک ہو تے حالانکہ آپ پیدا بھی ہوے اور آپ کی وفات بھی ہوگی اور نہ آپ خدا تعالیٰ کے بیٹے ہیں بلکہ بندے اور مملوک ہیں اور مملوکیت ابنیت کے منافی ہے کوئی شریف بیٹا اپنے باپ کا غلام نہیں بن سکتا بلکہ سہیم شریک کار اور نائب ہوتا ہے اور عیسی مسیح بہ رضا خدا کےبندے ہیں اور ان کو بندہ ہونے سے کوئی عار و انکار بھی نہیں ہے بلکہ آپ کیلئے بندہ ہونا شرفت و اعزاز کی بات ہے
टिप्पणियाँ
एक टिप्पणी भेजें