ظلم کا انجام آخرت کی بربادی ہے
ظالموں کو اللہ کے عذاب سے کوئی نہ بچا سکے گا اور نہ اللہ کے یہاں ان کا کوئی طرفدار ہو گا...ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کی دن تاریکیوں میں سے ایک تاریکی ہوگا.. قیامت میں ہر صاحب حق(مظلوم) کو اس کاحق دلوایا جائے گا یہاں تک کہ بے سینگ والی (منڈی) بکری کا بدلہ سینگ والی بکری سے دلوایا جائے گا. یہ علامت ہے اس بات کی کہ خدا تعالیٰ کےیہاں کسی بھی ظالم کی خیر نہیں دنیا میں بھلے ہی چند دن اپنی طاقت کے نشے میں دندناتے پھر لو روز قیامت مظلوموں کو بدلے کی طاقت بھی دی جائے گی اور انتقام کا حق بھی اور ظلم صرف یہی نہیں کہ کسی کو مارا یا ستایا جائے بلکہ ہر وہ شخص بھی ظالم ہے جو اپنے اختیارات اور مناصب کا بے جا استعمال روا رکھتا ہے اپنے ماتحتوں رشتہ داروں پڑوسیوں اور دوسرے حق داروں کے حقوق میں کوتاہی یا ہیرا فیری کرتا ہے
टिप्पणियाँ
एक टिप्पणी भेजें