پانچ احادیث اور امام ابو حنیفہ کی وصیت

 امام ابو حنیفہ نے اپنے بیٹے حماد سے فرمایا بیٹا ان پانچ احادیث کو اپنی زندگی کا محور بنالینا جن کو میں نے پانچ لاکھ احادیث سے نکالا ہے. 1 انما الاعمال بالنیات. اعمال کے ثواب کا دار و مدار نیتوں پر موقوف ہے 2 المسلم من سلم المسلمون من لسانہ ویدہ. مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں. 3 من حسن اسلام المرء ترک مالا یعنیہ. آدمی کا بہترین اسلام یہ ہےکہ وہ لا یعنی  (بے جا) بات کو چھوڑ دے  4 لا یومن احدکم حتی یحب لاخیہ مایحب لنفسہ. تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوسکتا تا وقتیکہ وہ اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے 5 الحلال بین و الحرام بین.حلال و حرام بالکل واضح ہے

टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

समान नागरिक संहिता हिन्दू राष्ट्र की ओर एक कदम

برزخی زندگی اور حقیقت

जन्नत की हकीकत...