حور ان جنت شاہی زندگی کا حصہ ہیں




خدا معلوم آجکے روشن خیال جدت پسند لوگوں کو جنتی
 نعمت حوروں کے ملنے سے اس قدر کیوں شرم آتی ہے یا تو یہ لوگ عورت کے نعمت ہو نے کے ہی منکر ہیں یا پھر نفس جنت ہی سے اعتراض ہے تو بادی النظر میں ان سے زیادہ بے عقل کوئی نہیں ہے عورت کا وجود مسعود دنیا میں بھی با عث زینت سکون کا ذریعہ شان وشوکت اور ٹھاٹھ باٹھ والی زندگی کا راز ہے ومن آیتہ ان خلق لکم من انفسکم ازواجا لتسکنوا الیھا. زین لناس حب الشہوات من النساء الخ اک خوشگوار معاشرے کی ساری تگ ودو دوڑ دھوپ معاشی حربے روزگار و کارو بار کی غیر معمولی مشقت اور اسکے نتیجے میں ہونیوالا بے انتہا اضمحلال اسی لئے قابل برداشت ہے کہ  اپنے ما تحت صنف نازک کے نان نفقے کی ذمہ داری پوری کرسکے پھر آرام دہ پر کشش بیوی کے پہلو میں سکون حاصل کرے اور دل ربا مسکان کے صدقے ساری پریشانیاں بھول جائے  
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
. اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
اس نعمت عظمیٰ کی قدرو منزلت ان بے چاروں سے پوچھئے جو اس سے محروم ہو گئے کہ دنیاکی ساری نیرگیاں انہیں پھیکی لگتی ہیں افراد سے بھرا گھرانہ بھی ان کو خالی خالی نظر آتا ہے بلا شبہ اس بیش بہا نعمت کو عالم اصغر بھی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ کہ مکمل دنیا قابل انتفاع (سامان) ہے اور بہترین قابل انتفاع چیز نیک بیوی ہے
الدنیا کلہا متاع وخیر متاع الدنیا المراۃ الصالح
پھر جب بندہ مومن طالب رضائے الٰہی عالم آخرت کو سدھارے گا جو اسکےاعمال کے بدلے کی بہترین جگہ ہے اور اس کا مالک تمام بادشاہوں کا بادشاہ کریموں کا کریم ہے وہ اپنی رضا کا پروانہ عبد مطیع کو جنت کی شکل میں عطا کرےگا جہاں نہ صرف بندوں کا بے مثال اعزاز و اکرام ہوگا بلکہ شاہانہ زندگی بسر کرنے کا موقع بھی میسر آئےگا چنانچہ ہمہ وقت خدام کی اک فوج اک اشارے منتظر ہوگی نفیس غذائیں عمدہ ترین مشروبات (بے نشہ) اسکی وجاہت کو چار چاند لگائیں گے مزید برآں  جنتی حسین اپسرائیں اسکی دل لگی کیا کریں گی جو سب جنتیوں کو حسب مرتبہ اک یا اس سے زیادہ یہاں تک کہ شہید کو 72 حوریں ملیں گی مگر ان سے میل جول محض دل لگی و خواہشات کی تکمیل کیلئے ہوگا افزائش نسل وہاں مقصود نہ ہوگی اور نہ جانے کتنی ہی غیر متصور نعمتوں سے جنتی لطف اندوز ہوںگے اور ہو بھی کیوں نہ  کہ اس کا منتظم باری تعالیٰ ہے جس کی ہر ادا نرالی ہے
مالا عین رات ولا اذن سمعت ولا خطر علی قلب بشر


टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

समान नागरिक संहिता हिन्दू राष्ट्र की ओर एक कदम

برزخی زندگی اور حقیقت

जन्नत की हकीकत...